پی ایس ایل 7 : لاہور قلندرز کی 171 رنز ہدف کے تعاقب میں بٹینگ جاری، 3 کھلاڑی آؤٹ

کراچی: پاکستان سپرلیگ کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پُراعتماد انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں قلندرز کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا چھٹا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔لاہور قلندرز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا، جو اچھا نہ رہا کیونکہ 24 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بعد ازاں 48 کے مجموعی اسکور پر کامران غلام 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ لاہور قلندرز کی تیسری وکٹ 90 رنز پر اُس وقت گری جب محمد حفیظ 24 رنز بنا عماد وسیم کی گیند پر آوٹ ہوئے، اسی دوران فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر 1 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بھی مکمل کی۔