مہنگائی مارچ تئیس مارچ ہی کو ہو گا: مولانا فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے مہنگائی مارچ آگے پیچھے نہیں ہو گا۔ تئیس مارچ ہی کو ہو گا۔
فضل الرحمان نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پوری قوم اسلام آباد روانہ ہو گی۔ اپوزیشن کو ٹارگٹ نہیں بنائیں گے۔ ان کا ہدف حکومت ہے۔مولانا فضل الرحمٰن نے صدارتی نظام کی تجویز بھی مسترد کر دی اور بولے ملک صدارتی نظام میں ہی دولخت ہوا تھا۔ قوم کو تجربات کی بھٹی سے نا گزارا جائے۔ صدارتی طرز حکومت آمروں کا طرز حکومت ہے ۔ صدارتی طرز حکومت سے ملک ٹوٹ چکا ہے۔ انہوں نے کہا حکومت نے کشمیر خود بھارت کے حوالے کر دیا۔ پانچ فروری کو کشمیریوں سے اظہار یک جہتی منائیں گے۔قبل ازیں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا احتساب کے نام پر سیاستدانوں کیخلاف ڈرامے اب مزید نہیں چلیں گے۔ ملک کی معیشت اور امن و امان تباہ ہو چکے ہیں۔ حکمرانوں کے خلاف جدوجہد جاری ہے، 23 مارچ کو اسلام آباد جائیں گے۔