سندھ بلدیاتی قانون کے خلاف پاک سرزمین پارٹی کا دھرنا
کراچی: پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنا دے دیا۔پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے بلدیاتی قانون کے خلاف کراچی کے فوارہ چوک پر جلسے کا اعلان کیا۔ جلسے میں کارکنوں کی بڑی تعداد نے جلسے میں شرکت کی۔ خطاب کے دوران مصطفیٰ کمال نے دھرنے دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کا ارادہ مؤخر کردیا ہے، میں اکیلا بھی رہ گیا تو یہیں بیٹھوں گا۔
ان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے وفد نے 70 فیصد باتیں ایک ہفتے پہلے مان لی تھیں، یہ ہماری انا کا مسئلہ نہیں صحیح اور غلط کا مسئلہ ہے، ہم تمام صحیح باتیں عوام اور پاکستان کی بہتری کیلئے منوائیں گے۔