ڈالر 2 روپے 40 پیسےمزید مہنگا ہو گیا

ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی تاریخی اڑان جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 265 روپے کا ہو گیا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 121 پوائنٹس کے اضافے سے 40572 پر آ گیا۔