پشاور میں دھماکہ کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پشاور میں دھماکہ کے بعد آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردئیےتمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہےاہم ناکہ جات اور عمارتوں پر سنائپرز تعینات کر دیے گئے ہیں اسلام آباد کیپیٹل پولیس تھرمل امیجنگ کی صلاحیت سے لیس ہےشہری دوران سفر اپنے شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں شہری دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔