واٹس ایپ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

Jan 30, 2023 | 18:29

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کو سوئچ کیمرا موڈ کا نام دیا گیا ہے جس سے واٹس ایپ میں ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے اب بٹن کو دبا کر رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔آسان الفاظ میں اس فیچر نے ویڈیو ریکارڈنگ کو ہینڈ فری بنا دیا ہے، بس ایک بار کیمرا ریکارڈنگ کے بٹن کو دبانے کی ضرورت ہوگی۔ واٹس ایپ کو اپ ڈیٹ کرکے صارفین اس فیچر کو استعمال کرسکتے ہیں۔فیچر کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے اور اس مقصد کے لیے آپ کو واٹس ایپ میں کیمرا آئیکون پر کلک کرنا ہوگا۔ایسا کرنے پر فوٹو اور ویڈیو کے نام سے 2 آپشن نظر آئیں گے، ورنہ پہلے ایک بٹن دبانے پر فوٹو کھینچی جاتی تھی جبکہ اسے دبا کر رکھنے سے ویڈیو ریکارڈ ہوتی تھی۔

مزیدخبریں