وزیراعظم محمد شہبازشریف کا پشاور کا ہنگامی دورہ ۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا پشاور کا ہنگامی دورہ ۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ۔متاثرین سے اظہار ہمددردی .زخمیوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں پر بریفنگ دی گئی وزیراعظم کی علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء خواجہ آصف ، راناثناءاللہ اور مریم اورنگ زیب بھی ہمراہ تھے غمزدہ خاندانوں کے درد کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا، لیکن میں دلی تعزیت اور انتہائی مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ آج کے اس گھناؤنے واقعے کے ذمہ داروں کے لیے میرا پیغام ہے کہ آپ ہمارے عزم کو کم نہیں کر سکتے۔ وزیر اعظم شیباز شریف ابھی پشاور سے واپس آیا ہوں۔ یہ پاکستان پر حملے سے کم نہیں۔ قوم غم کے گہرے احساس میں ڈوبی ہوئی ہے۔ مجھے کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی ہماری قومی سلامتی کا سب سے بڑا چیلنج ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف