وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز پراجیکٹ کا افتتاحی کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ کافی عرصے زیر التوا رہا، ابتدائی لاگت 80کروڑ روپے تھی جو ساڑھے 4ارب روپے میں مکمل ہوا۔ محسن نقوی جب ہمیں پتا چلا محکمہ تعمیرات و مواصلات کو ہدایات دیں کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ محکمہ تعمیرات و مواصلات نے دن رات محنت کرکے ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ کو مکمل کیا۔ فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز میں 435ڈاکٹرز فرائض سر انجام دیں گے۔ فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کے پراجیکٹ کو مکمل کرانے کے لئے ڈاکٹرز نے بھی محنت کی ہےالحمد اللہ سب کی محنت سے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز پراجیکٹ فنکشنل ہوچکا ہے۔ 120بیڈز میں سے 90 بیڈز او پی ڈی مریضوں کے لئے مختص کیے گئے ہیں جبکہ باقی ہسپتال میں داخل مریضوں کے زیر استعمال ہوں گے۔ فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز میں ہاسٹل بھی بنا دیا گیا ہے۔ فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز پنجاب کا بہترین ادارہ بن چکا ہے جو مشینری یہاں مہیا کی گئی ہے پورے پاکستان کی بہترین مشینری ہے۔ چند ماہ پہلے ڈی مونٹ ہسپتال کا دورہ کیا تو خوف آتا تھا کہ مشینری اور ہسپتال کی کتنی ابتر حالت ہے۔ آج فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کا مقابلہ کسی بھی پرائیویٹ ہسپتال سے کریں تو مطمئن ہو کر جائیں گے۔ فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز میں بہترین سہولتیں دینا ہمارا فرض ہے۔ پوری ٹیم کی محنت ہے، آخر کار 2007سے جاری فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسزپراجیکٹ آج مکمل ہوگیا ہے۔ اگلے 5سے 6روز میں تمام ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن مکمل ہوجائے گی۔ مناواں کینسر ہسپتال تیار ہے، کل یا پرسوں تک اس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ میو ہسپتال بھی تیارکل یا پرسوں تک اس کا بھی افتتاح ہوجائے گا۔ امامیہ کالونی پراجیکٹ فروری کے پہلے ہفتے میں مکمل ہوجائے گا، بند روڈ پراجیکٹ کو مکمل کرنے کی پوری کوشش ہے۔ امید ہے کہ بندروڈ پراجیکٹ 5سے6دنوں تک ٹریفک کے لئے کھول دیں گے۔ الیکشن کے حوالے سے تمام معاملات کنٹرول میں ہیں، الیکشن کمشنر پنجاب سے مسلسل رابطہ جاری ہے۔ محسن نقوی