اینٹی کرپشن کورٹ راولپنڈی نے اراضی سکینڈل میں ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض سمیت نوملزموں کواشتہاری قرار دے دیا۔
بحریہ ٹاؤن کے سابق سربراہ ملک ریاض اوران کے صاحبزادے علی ریاض سمیت نو ملزموں کے دوبارہ ورانٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے لیکن پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی، جس پرسابق ایس ایس پی اسلام آباد کو شوکازنوٹس بھی جاری کیا گیا، عدالت نے آج کیس کی سماعت کرتے ہوئے تمام ملزموں کو اشتہاری قراردے دیا اوران کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں، ملزموں کے خلاف روات میں چودہ سو کنال اراضی سے متعلق کیس اینٹی کرپشن کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔