کراچی میں رینجرز نے لیاری کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے گینگ وار کے آٹھ مبینہ ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا
رینجرز ذرائع کے مطابق رینجرز نے کراچی میں ریکسر لائن جھٹ پٹ مارکیٹ اورسنگھو لین میں ٹارگتڈ آپریشن کرتے ہوئے لیاری گینگ وارکے اہم رکن جبار لنگڑے کے اڈے پرچھاپہ مارکرآٹھ ملزمان کو گرفتارکرلیا زرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اورمنشیات کی بھاری مقدار بھی تحویل میں لی گئی ہے رینجرز یہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا تھا ، آپریشن کے بعد بھی حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز تعینات ہیں