آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔ تاہم چند ایک مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور ہزارہ ڈویژن کے علاوہ کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواکے بالائی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہے۔