حکومت نے اگست کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگست کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا اگلے ماہ کیلئے قیمتوں میں اضافے کی سمری وزیراعظم نے مسترد کر دی ۔ جس کے بعد اگست کے مہینے میں عوام کو پرانی قیمت پر پٹرولیم مصنوعات ملیں گی۔اسحاق ڈار نے کہا وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق پانچ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہو گا۔جس کی وجہ سے وزارت خزانہ کو دو ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا ۔ اس سے پہلے اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی۔ جس میں پٹرول ،ڈیزل اور مٹی کے تیل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی تھی