پی ٹی آئی کے اس دھرنے کا حشر بھی پہلے دھرنے جیسا ہوگا۔ ٹی اوآرز کا معاملہ سڑکوں پرنہیں مذاکرات سے حل ہو گا : سردار ایاز صادق

گلبرگ لاہور میں واسا کے دفترمیں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایازصادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد دھرنے کے وقت ملک ترقی کی منازل طے کررہا ہے، دھرنے سے ترقی کا عمل شدید متاثر ہوا۔ پی ٹی آئی پھر دھرنے کی بات کررہی ہے، جس کا حشر پہلے دھرنے جیسا ہوگا۔ ایاز صادق نے کہا کہ ٹی اوآرز پر اپوزیشن سے مشاورت کے لیے انہیں ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ٹی اور آرز پر بات چیت کے لیے اعتزازاحسن سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی رابطہ ہوا ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ ایسے ٹی اوآرز ترتیب دیئے جائیں جس پر سب متفق ہوں۔ پی ٹی آئی والے جموریت پسند لوگ ہیں، اس بار استعفے نہیں دیں گے. ایازصادق نے کہا کہ جموریت کے خلاف کوئی سازش نہ ہورہی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی پیپلزپارٹی کا اپنا فیصلہ ہے، جس سے صوبائی معاملات میں مزید بہتری آئے گی۔