اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے کے جرم میں قید فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو آٹھ ماہ بعد رہا کر دیا گیا
اسرائیلی فوجیوں کے منہ پر تھپڑ رسید کرنے والی نڈر سترہ سالہ فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو جیل میں آٹھ ماہ کی قید و بند کی صعوبتیں اُٹھانے کے بعد رہائی مل گئی۔ آٹھ ماہ کی سخت قید کی تکلیف اس نہتی لڑکی کے عزم میں کوئی کمی نہ لا سکی, احد تمیمی کا رہائی کے بعد کہنا تھا کہ مزاحمت کا سلسلہ آزادی تک جاری رہے گا، احد تمیمی کی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات بھی ہوئی، محمود عباس کا کہنا تھا کہ احدتمیمی جدوجہد آزادی کی اہم مثال ہے، جو اس تحریک کی رول ماڈل ہے، احد تمیمی کا گھرانہ سماجی کارکن اور انقلابی کے طور پر شہرت رکھتا ہے۔فلسطین میں بی صالع کے علاقے میں دو اسرائیلی سپاہیوں کو طمانچہ رسید کرنے اور دھکے دینے کی ویڈیو منظرعام آنے کے بعد احد تمیمی کو قابض اسرائیلی فوج نے دسمبر دوہزارسترہ کو والدہ کے ہمراہ گھر سے گرفتار کیا تھا، جسے بعد میں آٹھ ماہ قید اور ایک ہزار چارسو چالیس ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا،