سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی عمران خان کے فین نکلے، انہوں نے عمران خان کو بہترین لیڈر قرار ددیا
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی عمران خان کے فین نکلے، انہوں نے عمران خان کو بہترین لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ جوڑنے کی بات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ عمران سسٹم کو کچھ دینے آئے ہیں لینے نہیں، وہ پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان مشکل وقت میں کسی کو قربانی کا بکرا نہیں بنائیں گے، وہ ہمیشہ جوڑنےکی بات کریں گے توڑنے کی نہیں۔