پاکستانی بحریہ کے جہاز کا مسقط بندرگاہ کا دورہ
پاکستانی بحریہ کے جہازپی این ایس سیف نے خلیج عدن اورجنوبی بحیرہ احمر میں پہلے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی گشت پرتعیناتی کے دوران اومان میں مسقط بندرگاہ کا دورہ کیا۔پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹوریٹ نے ایک بیان میں کہاکہ یہ تعیناتی کھلے سمندر میں نقل وحمل کی آزادی کے تحفظ کے ذریعے سمندر میں قومی اوربین الاقوامی جہازرانی کے تحفظ کیلئے عالمی ذمہ داریاں پورا کرنے کاحصہ ہے۔اومان کی شاہی بحریہ کے ساتھ استعدادکارمیں اضافے کیلئے پی این ایس سیف آراین او وی بحری جہازKhassab کے ساتھ مشقوں میں بھی حصہ لے گا۔مشقوں کی تکمیل پر پی این ایس سیف خلیج عدن میں علاقائی سمندری حدود کے تحفظ کیلئے دوبارہ گشت شروع کرے گا۔