لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے ڈیم فنڈزکے نام سے اکائونٹ کھول دی
لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے عطیات کی وصولی کیلئے دیامربھاشا،مہمندڈیم فنڈزدوہزاراٹھارہ کے نام سے اکائونٹ کھولاہے۔یہ اقدام سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق کیاگیاہے۔میڈیا بیان کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے دیامربھاشاڈیم فنڈز دوہزاراٹھارہ کے نام سے یونائیٹڈبنک لمیٹڈ میں اکائونٹ 01953901 کھولاہے جس کا 60-91-70- Sort Code ہے۔پاکستانی برادری کے ارکان عطیات دینے کیلئے متعلقہ اکائونٹ میں فنڈجمع کراسکتے ہیں۔