جھنگ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے 18 ارکان کی ضرورت ہے اور آئندہ چند روز میں مطلوبہ ممبران کی حمایت حاصل کرلیں گے۔ رانا ثناء اللہ نے جھنگ کے شہری حلقے پی پی 126 سے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی مولانا معاویہ اعظم سے ملاقات کی، اس موقع پر مولانا احمد لدھیانوی بھی موجود تھے۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی طرح روز ایک ایک دو دو کرکے ممبران نہیں لائیں گے، پی ٹی آئی کو جلدی ہے اس لیے ہم بھی کوشش کر رہے ہیں۔
رانا ثناء اللہ جھنگ جا پہنچے، نومنتخب ایم پی اے مولانا معاویہ اعظم سے ملاقات
Jul 30, 2018 | 10:03