آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کا پانچویں پوزیشن پر قبضہ برقرار۔
ٓئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی،ایک روزہ میچز کی ٹیم رینکنگ میں پاکستان کا پانچویں پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، بیٹنگ میں پاکستان کے بابر اعظم کی دوسری پوزیشن، فخرزمان 16ویں نمبر پر ہیں جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلے نمبر پر براجمان ہیں، ویسٹ انڈیز کے خلاف دو سنچریاں بنانے والے تمیم اقبال نے چار درجے ترقی پا کر تیرہویں ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے،باؤلنگ میں گیند باز حسن علی کا تیسرا نمبر جبکہ جسپریت بھمرا بدستور نمبر ون پوزیشن پر برقرار ہیں،نمبر ون آل راؤنڈر میں شکیب الحسن کا نام سرفہرست ہے۔