مسلم لیگ ق نے بھی تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ .

Jul 30, 2018 | 15:41

تخت لاہور کے حصول کیلئے نون اور جنون کے داؤ پیج جاری، دس سال بعد سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے ہاتھ سے پنجاب پھسلنے لگا ،،، مسلم لیگ ق بھی تحریک انصاف کی ٹیم کا ساتھ دینے میدان میں آگئی، ق لیگ نے وفاق کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا، آزاد پنچھیوں کی شمولیت کے بعد کپتان کی ٹیم پنجاب کا میچ جیتنے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے بھی سیاسی جماعتوں اور آزاد پرندوں سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے،لیکن زیادہ تر آزاد پنچھی تحریک انصاف کے گھونسلے میں پڑاؤ ڈال رہے ہیں، مگر ن لیگ نے بھی آزاد پرندوں کے شکار کیلئے مہم شروع کررکھی ہے،تین سو اکہتر کے ایوان میں حکومت بنانے کیلئے کم از کم ایک سو انچاس نشستیں درکار ہیںتخت پنجاب کیلئے مسلم لیگ ن 129 نشستوں کیساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ پی ٹی آئی 123 ارکان کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے،، پنجاب میں جیتنے والے آزاد ارکان کی تعداد 28 ہے ،ق لیگ 7 ، پیپلز پارٹی 6 ، بی اے پی، فنکشنل لیگ اور پی اے آر کی ایک ایک سیٹ ہے،،، کسی جماعت کے پاس واضح اکثریت نہ ہونے کے باعث پنجاب میں حکومت سازی کیلئے آزاد ارکان کے وارے نیارے ہوگئے ہیں اور انہیں سر آنکھوں پر بٹھایا جارہا ہے،،،آزاد ارکان کا پلڑا جس طرف بھاری ہوگا اسی جماعت کے سر پر پنجاب کا تاج سجے گا۔ادھرآزاد ارکان کو تحریک انصاف کی کشتی میں سوار کرنے کیلئے جہانگیر ترین قائل کرنے میں مصروف ہیں،،، جہانگیر ترین آزاد منتخب ہونے والے اراکین کو پکڑپکڑ کر بنی گالہ لارہے ہیں،،، جبکہ عبدالعلیم خان، یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی ، محمود الرشید، میاں اسلم اقبال اور فواد چودھری پنجاب کی وزارت اعلیٰ حاصل کرنے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔

مزیدخبریں