مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ قائم رہے گی۔الیکشن نتائج پر شدید تحفظات ہیں,محمد زبیر
ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد کراچی میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما مسلم لیگ ن محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو مٹانے کی کوشش ہر بار ناکام ہوئی ہے۔ متحدہ قیادت سے کراچی سمیت سندھ کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔ پوری قوم حکومت سازی کا انتظار کر رہی ہے۔ ہماری ملاقاتیں پہلے بھی ہوئیں اور آئندہ بھی ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن پر ہمارے شدید تحفظات ہیں جس پر الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے۔اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کا کہناتھا کہ انہیں الیکشن نتائج تاخیر سے جاری کرنے پر شدید تحفظات ہیں۔ الیکشن کمشنر کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج کارکنان کا اجلاس بلائیں گے اور احتجاج کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے ۔سابق گورنر سندھ محمد زبیر اور ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے موجودہ ملکی صورت حال پر تبادلہ کیا۔ اور متوقع حکومت کے خلاف احتجاج کی راہ اپنانے پر غور کیا