تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیےارکان کی مطلوبہ تعداد حاصل ہونے کا دعویٰ کردیا
بنی گالہ میں دن بھر جوڑ توڑ کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے میڈیا کو بریفنگ دی،،ان کاکہناتھا،کہ قومی اسمبلی میں ارکان کی تعداد تین سو بیالیس کے بجائے تین سو تیس ہوگئی ،،جس میں میں تحریک انصاف کو جنرل اور مخصوص نشستوں کے ایک سو اڑسٹھ ارکان کی حمایت حاصل ہوگی،،،تحریک انصاف کے ایک سو چوالیس ارکان ہیں،،مسلم لیگ قاف چار،،بلوچستان عوامی پارٹی اور جی ڈی اے کے دو دو ارکان تحریک انصاف کی حمایت کریں گے،،جب کہ آٹھ آزاد ارکان اور ایم کیوایم کے آٹھ رکن اسمبلی بھی حکومت سازی میں ساتھ دیں گے،
فواد چودھری نے پنجاب اسمبلی میں بھی اکثریت حاصل ہونے کا دعوی کیا،،اور کہا،،کہ نئی صوبائی اسمبلی وجود میں آنے پر کل ارکان کی تعداد 371 کی بجائے 360 تک ہوگی،،اس میں پی ٹی آئی کو 180 ارکان کی حمایت حاصل رہے گی،،مسلم لیگ قاف کےرہنما چودھری پرویز الہیٰ سے متعلق سوال پر فواد چودھری کاکہناتھا،،کہ انہیں نائب وزیراعظم بنایا جارہا ہے،،نہ ہی تحریک انصاف صوبائی وزارت اعلی کسی اور کو دے گی،ترجمان پی ٹی آئی کا کہناتھا،،کہ وفاق اور صوبوں میں حکومتی شراکت میں شامل اتحادیوں کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا،،خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو اکیلئے ہی دو تہائی اکثریت مل چکی ہے،، بلوچستان میں بھی مخلوط حکومت کے لیے معاملات طے پاچکے ہیں