حکومت زرعی شعبے کی ترقی کیلئے مختلف اقدامات کررہی ہے:جہانگیر ترین
تحریک انصاف کے سینئررہنماجہانگیرترین نے کہاہے کہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی کے لئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے ملتان میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ زرعی ہنگامی منصوبے کی منظوری جلد دی جائے گی جس میں فصلوں کی پیداواراورآبپاشی سے متعلق امورحل کرنے پرخصوصی توجہ مرکوزکی جائے گی۔