سرکاری عمارتوں کو ریسٹ ہائوسز میں تبدیل کرناوی آئی پی کلچر کے خاتمے کی شروعات ہے: وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار
پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدارنے کہاہے کہ سرکاری عمارتوں کو ریسٹ ہائوسز میں تبدیل کرنامعاشرے سے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی شروعات ہے۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار گورنرہائوس مری کو عوام کے لئے کھولنے کاافتتاح کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام رقم جمع کراکے گورنرہائوس میں قیام کی سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے گھرمیں قیام کے ذریعے کفایت شعاری کی ایک مثال قائم کی ہے۔