پاکپتن اراضی کیس: اینٹی کرپشن ٹیم نواز شریف سے تحقیقات کیلئے جیل پہنچ گئی
پاکپتن اراضی الاٹمنٹ کے معاملے میں اینٹی کرپشن ساہیوال کی ٹیم نواز شریف سے تفتیش کیلئے کوٹ لکھپت جیل لاہور پہنچ گئی۔ 3 رکنی تحقیقاتی ٹیم کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے تحقیقات کرے گی، اینٹی کرپشن ٹیم سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں نواز شریف کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شفقت اللہ ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔ یاد رہے 25 جولائی کو محکمہ اینٹی کرپشن نے پاکپتن اراضی سکینڈل میں نواز شریف سے بطور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب تحقیقات کے لئے سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو خط ارسال کیا تھا۔