چین:شدید بارشیں اورسیلاب،سینکٹروں افراد متاثر ،بجلی اور مواصلاتی نظام درہم برہم
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جنوب مغربی چائنہ میںشدید بارشوں سے 6افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔منگل کے روز چینی خبررساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صوبہ سچوان میں اتوار سے شروع ہونے والی بارشوں سے علاقے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں ٹریفک مواصلات اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے،رپورٹ کے مطابق علاقے میں کام کرنے والے پانچ مزدور اور ایک رہائشی لاپتہ ہے ،بارشوں اور سیلاب سے تقریباً2400سے افراد متاثر جبکہ 2500افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔