امریکا:کیپٹل ون کے 10 کروڑ صارفین کی معلومات ہیک، ایک شخص گرفتار
کیپٹل ون نامی فنانشل کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے 10 کروڑ افراد اور کینیڈا کے 60 لاکھ افراد کی معلومات کو ہیک کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ان معلومات میں فرد کا نام، پتہ، فون نمبر اور کریڈٹ ذرائع شامل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے کریڈٹ کارڈ جاری کرنے والے ادارے کا کہنا تھا کہ یہ نشاندہی کی گئی ہے کہ مذکورہ ڈیٹا 19 جولائی کو ہیک کیا گیا اور اس میں ملوث فرد کو فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے گرفتار کرلیا گیا۔کیپیٹل ون کے مطابق مذکورہ واقعے کے باعث 2019 میں تقریبا 10 کروڑ ڈالر سے 15 کروڑ ڈالر تک کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جس کی اہم وجوہات میں صارف کے نوٹیفکیشن، کریڈٹ نگرانی اور قانونی حمایت شامل ہے۔ادارے کا کہنا تھا کہ ہیکر، کریڈٹ کارڈ اکاونٹ نمبر تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہا لیکن 1 لاکھ 40 ہزار سوشل سیکیورٹی نمبرز اور 80 ہزار لنک بینک اکاونٹ نمبرز پر سمجھوتہ کرنا پڑا۔اس کے علاوہ کمپنی کے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 10 لاکھ کریڈٹ کارڈ صارفین کے سوشل انشورنس نمبرز کے حوالے سے بھی سمجھوتہ کرنا پڑا۔کیپٹل ون کے مطابق ہیکر نے کمپنی کے ڈھانچے کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا جبکہ اس کمزروی کے حوالے سے کمپنی کو بیرونی ریسرچر سے معلوم ہوا تھا۔