سعید اجمل نے قومی ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کردیا
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹ اور اسپنر سعید اجمل نے قومی ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش ظاہر کردی۔ اپنے ایک بیان میں سعید اجمل نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے لیے خدمات انجام دینا چاہتا ہوں، خواہش ہےکہ ٹیم کی کامیابیوں میں بطور کوچ کردار ادا کروں۔ انہوں نے کہا کہ کپتان بدلنا ضروری ہے تو بابراعظم اچھے امیدوار ہیں، کپتان بناتے وقت پرفارمنس کو دیکھیں، انگلش بولنے کو نہیں۔ سابق کرکٹر نے محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کو افسوسناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت کے لیے ٹیسٹ چیمپئین شپ کرانےکافیصلہ اچھا ہے۔