شہزاد اکبر، شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے دبا ڈال رہے ہیں، مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر، شہباز شریف کی گرفتاری کیلئے دبا ڈال رہے ہیں، جب کچھ ثابت نہیں ہوتا تو کاغذ لہرا کر پریس کانفرنس کی جاتی ہے، حکومت کے پاس ثبوت ہیں تو پبلک کرے، یہ تحریک انصاف نہیں تاریک انصاف ہے جو وزیراعظم کی صورت میں ملک پر مسلط ہے،یہ کیا روز پرچون کی دکان لگا کر ثبوت دکھانے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔ کبھی کنٹینر، کبھی پی آئی ڈی اور کبھی وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر تماشے نہ کریں، حکومت پاکستان سرکاری خرچ پر بیرون ملک موجود اخبار کا دفاع کرتی ہے، آپ میں کسی قسم کی ہمت اور جرات ہے تو تاریخ بتائیں انگلینڈ کی عدالت میں کب مقدمہ کریں گے؟ شہزاد اکبر انگلینڈ کی عدالت میں نہ جائیں، یہاں کی عدالتوں میں ثبوت پیش کریں۔منگل کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیبنے کہا کہ ڈیلی میل میں آپ کے 95فیصد اور 50فیصد لیا ہے اس کے ثبوت کہاں ہیں؟آپ کا کام یہ نہیں کہ چیلنج کریں اور دھمکیاں دیں کہ نواز شریف مجھے یہاں سو کرے اور شہباز شریف مجھے وہاں سو کرے، پہلے جو عزت کے دعوے کئے گئے عمران خان کا وکیل تک پیش نہ ہوا جبکہ اربوں کھربوں کے الزام لگائے گئے یہ سب کس پرثابت ہوتے ہیں کہ حج عمرے کتنے کئے، آپ زور زبردستی کرتے ہیں، عمران خان کے حکم پر شہزاد اکبر نیب کو زور زبردستی کرتے ہیں کہ شہباز شریف کو ہر حالت میں گرفتار کیا جائے، جب عدالت میں کوئی ثبوت نہیں ملتا تو آپ میڈیا میں آ کر تماشہ کرتے ہیں، آج میں آپ کو چیلنج کرتی ہوں کہ جائیں بیرون ملک کی عدالت میں شہباز شریف کے خلاف، آپ یہاں عدالتوں میں ثبوت پیش کریں، آج عوام آپ کے اوپر سوال اٹھاتی ہے کہ پچھلے دس ماہ میں جو کنٹینرز کی گفتگو ہے وہ آج بھی جاری ہے آپ نے مصنوعی بیانیہ دے کر اپنی کارکردگی سے ذلت اٹھانے کی کوشش کی، آپ نے اپنے مزلویہ بیانیہ دے کر ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر کے اس پر قرضہ ڈالنے کی کوشش کی، آپ نے شہباز شریف کا میڈیا ٹرائل کر کے بی آئی پی میں ڈال کر جس میں ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی جبکہ آپ کی اپنی کارکردگی دکھا کر ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی کی شرح بڑھا دی، آپ دس ماہ میں انکوائری کمیشن کی دھمکی دیتے ہیں تو کریں اس کا احتساب کریں اس کے ڈکٹیٹر کا حساب کریں، آپ نے 2000سے لے کر2019تک جو قرضے لئے اس میں دس ماہ کو بھی ڈالیں، آپ کی اڈیشن کی ایک اینٹ بھی نہیں لگی، ڈالر آج 160پر آیا توکس کی جیب میں پیسہ گیا، آج روٹی دس روپے کی اور نان بیس روپے کا جبکہ نوجوان بے روزگار ہو گئے، نواز شریف کا میڈیا ٹرائل جبکہ نواز شریف کی ویڈیو دیکھا کر اور زور زبردستی کر کے کرپشن ثابت نہیں ہوتی،آپ کی کارکردگی سے نظر نہیں ہٹتی، آپ کاغذ لہرانے کی بجائے اپنے جھوٹے سپوکس پرسنز کو عدالت میں لے کر جائیں، آپ نیب کو زور زبردستی کرنے کی بجائے عدالتوں میں 95فیصد ثبوت ٹھہراتے ہیں، وہ عدالت میں لے کر جائیں، پھر نواز شریف پر مقدمہ کریں اور اگر بہت شوق ہے تو کریں میں آپ کو چیلنج کرتی ہوں، آپ کریں مقدمہ،ہم نے آپ کو لیٹر آف کمپلین بتا دیا اور جواب بھی بتا دیا، آپ کرپشن کے دعوے اور مقدمہ کب کریں گے تاریخ بتائیں، اگلی پریس کانفرنس تاریخ لئے بغیر جو آپ لہراتے ہیں توعوام کے سامنے پیش کریں، پاکستان کی عوام کو بتائیں جو 95فیصد ثبوت آپ لہراتے ہیں وہ آپ ٹی وی والوں کو دیں اور عوام کو بھی دیکھائیں اور عدالت میں بھی دیں، اگر آپ کو بہت شوق ہے تو شہباز شریف پر مقدمہ کریں تو پارٹی نہیں ڈیلی میل کے جواب پر، حکومت پاکستان سرکاری خرچہ پر دفاع کرتی ہے اور بیرون ملک بیٹھ کر اخبار پڑھو، میں نے پریس کانفرنس کر کے بتایا تھا کہ یہ عمران خان کی سٹوری پلانٹ کی ہوئی ہے،جو پریس کانفرنس پرسوں ہوئی وہ اس بات کا ثبوت ہے اور اس بات کو تصدیق کرتا ہے کہ عمران خان نے یہ سٹوری پلانٹ کرائی،ا یو کے جسٹس سسٹم کے مطابق جب ڈیلی میل نے جواب دے دیا تو تماشاہ کر دیا پی آئی اے میں بیٹھ کر، آپ پی آئی اے میں اور وزیراعظم کی کرسی میں بیٹھ کر تماشے نہ کریں، عدالت میں ثبوت پیش کریں، پاکستانی عدالت میں ثبوت پیش کریں نیب کو دیں اور جواب بھی دیں اور زائد ثبوت دیں تو پبلک کریں، اگر آپ کے پاس 95 فیصد کا ثبوت ہوتا تو آپ چنیوٹ کے گندے نالے میں چلانگ نہ مارتے، یہ وہ تحریک انصاف ہے جو سلیکٹڈ وزیراعظم کے ذریعے ملک پر مسلط کی گئی، شہزاد اکبر کے جو کہ ملک میں بٹھا دیئے ہیں، اگر آپ میں کسی قسم کی بھی جرات ہے تو تاریخ بتائیں یو کے کی عدالت میں مقدمہ کب کریں گے۔