امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا

امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی آئل سٹوریج میں تیزی سے کمی ہے، تاہم کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ محدود رہا۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے پر نرخ 40 سینٹ بڑھ کر 43.62 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 18 سینٹ اضافے کے ساتھ 41.22 ڈالر فی بیرل طے پائے۔امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق گزشتہ ہفتے تیل کے سرکاری ذخائر 10.6 ملین بیرل کم ہوکر 526 ملین بیرل تک پہنچ گئے۔