امریکا: سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ

امریکا میں سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ہوا جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے فیڈرل ریزرو کی پالیسی میٹنگ کے نتائج کا انتظار اور کانگریس میں نئے معاشی ریلیف پیکج بارے غیر یقینی صورتحال ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 1959.55 ڈالر فی اونس پر فلیٹ رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 1953.4 ڈالر فی اونس طے پائے۔