کورونا وائرس سے سیاحوں کی تعداد میں 56 فیصد کمی،شعبے کو 320 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ عالمی ادارہ برائے سیاحت

اقوم متحدہ کے ادارہ برائے عالمی سیاحت (یواین ڈبلیو ٹی او) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سیاحوں کی تعداد میں پہلے پانچ ماہ کے دوران 56 فیصد کمی ہوئی جس سے اس شعبے کو 320 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ادارے کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق کورونا وائرس سے دوسرے شعبوں کی طرح سیاحت کا شعبہ بھی شدید متاثر ہوا، رواں سال جنوری سے مئی کے عرصے میں لاک ڈاؤن اور انسداد کورونا اقدامات کے باعث سیاحوں کی عالمی تعداد میں سالانہ بنیاد پر 56 فیصد کمی ہوئی جو شعبے کے لیے 320 ارب ڈالر کے مالی نقصان کا باعث بنی جو 2009 کے عالمی اقتصادی بحران سے تین گنا زیادہ ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ سیاحوں کی تعداد میں سب سے زیادہ کمی مئی میں ریکارڈ کی گئی جس کی شرح سالانہ بنیاد پر 98 فیصد رہی۔