گور نر پنجاب چودھری سرور سے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کی ملاقات
گورنر پنجاب چودھری سرور نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سے ملاقات کی جس میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگرمعاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گور نر پنجاب چودھری سرور نے حکومتی اقدامات کو اجاگر کرنے پر شبلی فراز کی کار کردگی کو سراہا۔ چودھری سرور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام حکومتی پالیسوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سیاسی مخالفین پار لیمنٹ میں بھی عوام کی بات نہیں کر تے، بلاامتیاز احتساب ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔