شہر قائد میں بارشوں کے بعد کی صورتحال کا نوٹس ‘ وزیراعظم نے پاک فوج کو صفائی سے متعلق ٹاسک دیدیا

وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں بارشوں کے بعد کی صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے پاک فوج اور این ڈی ایم اے کو شہر قائد کی صفائی سے متعلق ٹاسک دے دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو فوری طورپر کراچی پہنچنے کی ہدایت کی ہے، این ڈی ایم اے کراچی میں بارشوں کے بعد صفائی کا عمل فوری طور پر شروع کرائے۔
وزیر اعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو صفائی کے عمل کی مانیٹرنگ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے انہوں نے پاک فوج کو بھی کراچی شہر کی صفائی میں مدد کرنے کا کہا ہے۔