ترکی سے ایک اور طیارہ شامی جنگجوؤں کے ایک گروپ کو لے کر لیبیا پہنچ گیا
ترکی سے ایک اور طیارہ شامی جنگجوؤں کے ایک گروپ کو لے کر لیبیا پہنچ گیا،یہ طیارہ سرت محاذ اور جفرا میں جاری لڑائی کے لیے تازہ دم دستہ لے کر پہنچا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کا ایک فوجی طیارہ الوطیہ ہوائی اڈے سے مصراتہ کے ایک فضائی اڈے پر اترا۔ اس میں لیبیا کی قومی وفاق کی معاونت کے لیے اسلحہ اور جنگجو لائے گئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ سرت محاذ اور جفرا میں جاری لڑائی کے لیے تازہ دم دستہ لے کر پہنچا۔اس سے قبل ترکی کی انٹیلی جنس کی ایک ٹیم ترکی سے الوطیہ ہوائی اڈے پر پہنچی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ترک ٹیم جسے خود اپنے دورے کی تفصیلات کا پتہ ہی نہیں تھا کچھ گھنٹے تک اڈے کے اندر رہی پھر ترکی روانہ ہوگیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ترکی اور الوفاق نے پہلے اعلان کیا تھا کہ انھوں نے متحارب فریقوں کے مابین مذاکرات کا آغاز کرنے کے لیے الاقوامی ثالثوں سے یکساں طور پر کہا تھا وہ فائر بندی کے لیے سرت اور الجفرہ اڈے کو اپنے کنٹرول میں لیں گے۔انقرہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت دونوں اسٹریٹجک شہر سرت پر کنٹرول برقرار رکھنا چاہتے ہیں جب کہ لیبیا کی نیشنل آرمی نے ہوائی اڈہ خالی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔