امام کعبہ کا مسلمانوں پراسلامی تعلیمات پرعمل کرنے،غلط تصورات سے دور پرزور

دنیا بھر کے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ دین کی تعلیمات پر عمل کریں اور غلط تصورات سے دور رہتے ہوئے صبر کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رحمت کے طلب گار رہیں۔ یہ بات امام کعبہ شیخ عبداللہ بن سلمان المانی نے آج سعودی عرب میں مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے تمام مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ بھائی چارے کے ساتھ متحد رہیں اور والدین، بچوں، عزیز و اقارب اور تمام جانداروں کے ساتھ صلہ رحمی سے پیش آئیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ان گنت نعمتیں عطا کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے اور ہم سب اللہ رب العزت کے احکامات پر عمل کرنے کے پابند ہیں۔