عیدالاضحی پر عوام میں آگاہی ، پاک فضائیہ میدان میں آگئی

اسلام آباد : پاک فضائیہ عیدالاضحی کے موقع قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیوں اور دیگر باقیات کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے حوالے سے عوام میں آگاہی کیلئے میدان میں آگئی۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر پاک فضائیہ نے آگاہی مہم شروع کردی ، اس حوالے سے پاک فضائیہ کی ڈائریکٹوریٹ آف فلائٹ سیفٹی نے عیدالاضحی کے موقع پر مفادِ عامہ کا پیغام نشر کیا ہے، جس میں عوام کو قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیوں اور دیگر باقیات کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ اس پیغام میں بتایا گیا ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات کو پاک فضائیہ کے ائیر بیسز کے پاس پھینکنے سے پرندے ان کی جانب راغب ہوتے ہیں جوکہ طیاروں اور ہوابازوں کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔