قوم کو ملکی مفاد کی قانون سازی کی جیت اور ذاتی مفاد کی شکست مبارک ہو، مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات اور پاکستان (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے ملکی مفاد کی قانون سازی کی جیت اور ذاتی مفاد کی شکست پر قوم کو مبارک دی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں مراد سعید نے کہا کہ 'حکومت میں ہوتے ہیں تو لوٹ ان کی ترجیح ہوتی ہے، اپوزیشن میں آتے ہیں تو لوٹ کی چھوٹ ان کا ہدف بن جاتی ہے، پہلے زبانی اب تحریری طور پر 'این آر او پلس' مانگ رہے ہیں۔مراد سعید نے کہا کہ 'انہوں نے سابق صدر آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کا کیس بند کرنے کا این آر او مانگا، نہیں دیا گیا، انہوں نے ٹی ٹی اسکینڈل کو دبانے کی چھوٹ مانگی، نہیں دی گئی، ان کی التجا تھی کہ 1999 سے پہلے کے مقدمات سے صرفِ نظر کرلیا جائے، کوئی کامیابی نہیں ملی۔