دوہری شہریت کے حامل معاون خصوصی کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد: (30 جولائی 2020) ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے دوہری شہریت کے حامل معاون خصوصی کی تعیناتی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم کے دوہری شہریت کے حامل معاون خصوصی کو عہدے سے ہٹانے سے متعلق ملک منصف ایڈووکیٹ کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دوہری شہریت والا شخص بھی محب وطن پاکستانی ہے، اس کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جا سکتا۔ وزیراعظم عوام کو جوابدہ ہیں اور وہ اکیلے ریاست کا انتظام نہیں چلاسکتے۔