خیبرپختونخوا حکومت نے عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا

خیبرپختونخوا حکومت نے عید الاضحیٰ کی تین روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق حکومت خیبرپختونخوا کے ماتحت تمام اداروں میں عید الاضحیٰ کی چھٹیاں 31 جولائی بروز جمعہ سے 2 اگست بروز اتوار تک ہوں گی۔