کورونا آزمائش ہے تو اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھلے ہیں، خطبہ حج
مکہ المکرمہ کی مسجد نمرہ میں شیخ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ کورونا آزمائش ہے،اللہ کی طرف سے عذاب کامقصد انسان کو اپنی طرف متوجہ کرناہے،اب بھی وقت ہے کہ مسلمان ہر قسم کی بدعت اور خرافات سے دور رہیں۔ تفصیلات کے مطابق حج دو ہزار بیس کا روح پرور اجتماع میدان عرفات کی نمرہ مسجد میں جاری ہے،جہاں شیخ عبداللہ بن سلیمان المنیع خطبہ حج دے رہے ہیں۔ شیخ عبداللہ بن سلیمان المنیع نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ سیدھے راستے پر چلنے والے کے لیے ہی نجات ہے،مسلمانوں کو اللہ کی توحید اور وحدانیت کو مضبوطی سے پکڑنا چاہیے کیونکہ نبی کریم نے مسلم امہ کو ایک جسم کی مانند قرار دیا ہے،ہمارا ایمان ہے کہ اللہ ہر چیز کا خالق ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں