امریکی پولیس اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس ہو کر مظاہرین کو گرفتار کرنے لگے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی پولیس کی جانب سے حراست میں لینے کے لیےپولیس موبائلوں کی بجائے سادہ گاڑیاں استعمال کی جانے لگیں۔نیویارک کے علاقے مین ہٹن سے لڑکی کو مشکوک انداز سے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہ پھیل گئی تھی کہ بعض افراد مظاہرے میں شامل 18 برس کی بے گھر لڑکی کو اغوا ءکرکے لے گئے۔اب پولیس نے بیان جاری کرکے وضاحت کی ہے کہ سیکنڈ ایونیو اورپچیس اسٹریٹ پر جس لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اسے پولیس کیمرے توڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔