وزیراعظم کی شعبہ توانائی میں اصلاحات کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی حکمت عملی پر بروقت عمل درآمد کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے توانائی کے شعبے میں اصلاحات ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم نے صارفین کیلئے غیر ضروری مشکلات پیدا کرنے اور توانائی کے شعبے میں بدعنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔