محکمہ داخلہ سندھ نے عید الاضحیٰ سے متعلق ایس او پیز جاری کر دیے

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات کے مقامات پر اضافی سیکیورٹی کا انتظام کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نےعید الاضحیٰ سے متعلق ایس او پیز جاری کر دیے۔نماز عیدالاضحیٰ کے اجتماعات کھلے میدانوں میں ادا کیے جائیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے 20 نکاتی ایس او پیز عیدالاضحیٰ پر لاگو ہوں گے۔