این سی او سی کی کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت, پورے پورے شہر ہفتوں بند کرنا علاج نہیں
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئےکہا ہے کہ پورے پورے شہر ہفتوں بند کرنا علاج نہیں ہے۔اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایک سال سے زائد ہوگیا کہ ہم کورونا کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، سندھ حکومت بڑے مستعد انداز میں کورونا کو دیکھ رہی ہے لیکن وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم کورونا کا مقابلہ کرنے کے لیے ملک بند نہیں کر سکتے۔اسد عمر نے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کےلیے سندھ حکومت کو فوج اور رینجرز کی تعیناتی سمیت ہر قسم کے تعاون کی پیشکش بھی کردی۔اسد عمر نے کورونا ویکسی نیشن کروانے کے لیے ڈیڈ لائن دیے ہوئے کہا کہ ویکسین لگوانے کا عمل آسان ترین کر دیا گیا ہے، 31 اگست تک ویکسین نا لگوانے والوں کے لیے مزید سختیاں کرنے جا رہے ہیں۔