افغانستان میں تیز بارشوں کے بعد سیلاب , 60 کے قریب افراد جاں بحق
کابل :افغانستان میں جہاں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان شدید لڑائیاں جاری ہیں وہیں بارشوں کے بعد افغانستان کے متعدد صوبوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اب تک 60 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں .افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ نورستان کے ضلع کمدیش میں تیز بارشوں کے بعد سیلاب آگیا جس سے لوگ جان کی بازی ہار گئے ۔ مقامی حکام کے مطابق لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، اب تک مختلف حادثات میں 60 کے قریب افراد جا ں بحق اور 150 سے زائد افراد لاپتہ ہو چکے ہیں ۔