سعودی عرب نے سیاحت کے دروازے کھولنے کا اعلان کردیا
سعودی عرب نے سیاحت کے دروازے کھولنے کا اعلان کردیا ہے ، یکم اگست سے سیاحوں کی آمد پر عائد عارضی پابندی بتدریج ختم کردی جائیگی ۔ سعودی عرب کی جانب سے سیاحت کے دروازے کھولے جانے کے اعلان کے بعد سیاحتی ویزہ رکھنے والے افراد یکم اگست سے مملکت میں سیاحت سے لطف اندوز ہوسکیں گے، مگر یہ اجازت ان افراد کو دی جائیگی جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہوں گے ۔ ویکیسن لگوانے والے افراد کو سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا جس کے بعد بنیادی قرنطینہ کی ضرورت بھی نہیں ہوگی ۔ سعودی عرب کی جانب سے سیاحوں کو پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ اور زیادہ سے زیادہ 72 گھنٹے قبل کی کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی ۔