غذر میں گلیشیئر پگھلنے کا سلسلہ جاری
غذر:-گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے بد صوات سمیت مختلف پہاڑوں پر گلیشیئر پگھلنے کا سلسلہ جاری ہے۔غذر میں گلیشیئر پگھلنے کے باعث نالوں اور دریائے غذر کے بہائومیں اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد نشیبی علاقوں سے مقامی آبادی محفوظ مقام پر منتقل کر دی گئی ۔گشگش کے مقام پر دریائی کٹائو کی زدمیں آنے والا اشکومن روڈ تیسرے روز بھی بند رہا۔ تحصیل اشکومن کا گاہکوچ شہر اور گلگت سے زمینی رابطہ منقطع ہو چکا، بارست میں گذشتہ روز لینڈسلائیڈنگ سے سڑک تاحال بندہے۔