کورونا کی بگڑتی صورتحال ، کراچی میں 8اگست تک مکمل لاک ڈاؤن
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی صورتِ حال کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہوا ، جس میں شہر میں مزید پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی گئی ۔ کراچی میں نئی پابندیوں کےساتھ کل سے 8 اگست تک 9 دن کا لاک ڈاؤن ہوگا جس کے تحت انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند ہوگی ، اگلے ہفتے سے سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ ایکسپورٹ انڈسٹری کھلی رہے گی۔ میڈیکل سٹورز کھلے رہیں گے تاہم تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔سڑک پر گھومنے والے افراد کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کیا جائے گا۔