کچھ سیاسی گداگر سندھ میں اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، سینیٹر پلوشہ خان
اسلام آباد:- پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ کچھ سیاسی گداگر سندھ میں اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، ارباب رحیم کو تھر کے عوام نے عبرتناک شکست دی، اب سندھ کے عوام باشعور ہیں، پہلے ہی ان سیاسی بہروپیوں کو جانتے ہیں۔جمعہ کوپیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے ارباب رحیم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کچھ سیاسی گداگر سندھ میں اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہے ہیں، ارباب رحیم کو تھر کے عوام نے عبرتناک شکست دی، اب سندھ کے عوام باشعور ہیں، پہلے ہی ان سیاسی بہروپیوں کو جانتے ہیں، سندھ کے عوام کل بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں،دلچسپ بات یہ ہے کہ سندھ میں ملا بھی تو ارباب رحیم، سلیکٹڈ وزیراعظم قومی خزانے سے سیاسی یتیموں کو پال رہے ہیں، اسی ارباب غلام رحیم نے 2007 میں عمران خان کے سندھ میں داخلے پر پابندی لگائی تھی۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے سیاسی جوڑ توڑ کی دوڑ میں پیپلز پارٹی بھی میدان میں آ گئی،ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر طاہر مشہدی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔